ملزم کی گرفتاری پر اہلخانہ کا مقدمہ کی مدعیہ کے گھروالوں پر تشدد

ملزم کی گرفتاری پر اہلخانہ کا مقدمہ  کی مدعیہ کے گھروالوں پر تشدد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قاضی کالونی جوہرآباد میں تھانہ سٹی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کلب عباس کی گرفتاری پر اس کے اہل خانہ نے مقدمہ کی مدعیہ کے گھر پر اہل خانہ کو تششد کا نشانہ بنا دیا۔۔

، مدعیہ کے خاوند ارشد عباس کو بلا جواز مقدمہ میں الجھانے کیلئے پکار 15پر بوگس کا چلا کرپولیس بلا لی، یہ انکشاف متاثرہ فیملی کے سربراہ ارشد عباس کی جانب سے چیئر مین حقوق انسانی کمیشن خوشاب کو انصاف کے حصول کیلئے سید نازش شیرازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے چیئر مین حقوق انسانی کمیشن جوہر آباد کو دی گئی درخواست میں کیا گیا، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی اہلیہ نے تھانہ سٹی جوہر آباد میں مقدمہ در ج کروا رکھا ہے ، ملزم کی گرفتاری پر اسکی والدہ انیس فاطمہ، بھائی برجیس اور بہنوں نے نہ صرف انتقاماً مدعیہ کے گھر پر حملہ کیا بلکہ مسماۃ انیس فاطمہ نے اسکے خاوند کو جھوٹے مقدمہ میں الجھانے کیلئے 15پر بوگس کال چلا کر پولیس بھی بلائی جو موقع پر صورتحال واضح ہونے پر خاتون کالر کو برا بھلا کہتے ہوئے واپس چلی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں