ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب میانوالی کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب  میانوالی کے نومنتخب عہدیداروں کی  تقریب حلف برداری

میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کلب میانوالی کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔۔

، اے ڈی سی جی میانوالی سلمان احمد لون نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ندیم نیازی ، سینئر نا ئب صدر اول محمد خان بلوچ ، سینئر نا ئب صدر دوم نوید عالم خان ، نا ئب صدر احمد حسن ، جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مظہر حسین اور سیکرٹری اطلاعات شیراز اقبال شامل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سلمان احمد لون نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں اور ضلع کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں