منڈاہر راجپوت تنظیم پاکستان کی شوری کا اجلاس ،عہدیداروں کی بڑی تعداد میں شرکت

منڈاہر راجپوت تنظیم پاکستان  کی شوری کا اجلاس ،عہدیداروں  کی بڑی تعداد میں شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)منڈاہر راجپوت تنظیم پاکستان کی شوری کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے تنظیمی عہدیدران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

 اجلاس میں آپریشن بنیان الموصوص میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اجلاس کی صدارت چئیرمین رانا شرافت علی نے جبکہ میزبانی کے فرائض وائس چئیرمین ابوعدنان عبدالرحمن ضیاء نقشبندی مجددی نے سر انجام دیئے اجلاس میں صدر رانا محمد منشاء، سرپرست صوبیدار رانا محمد لقمان، جنرل سیکرٹری رانا محمد یونس ایڈووکیٹ سمیت پاکستان بھر سے تنظم کے ذمہ داران کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں