ضلع میانوالی میں بھی مریم کی دستک پروگرام کا آغاز ہوگیا

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب بھر کے دور دراز علاقوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی سہولت کیلئے اہم اقدام ضلع میانوالی میں بھی مریم کی دستک پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی کی ہدایت پر گزشتہ روز معاونین کی شہریوں کے تعارفی میٹنگ کے لیئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کا اس سروس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس سے وہ گھر بیٹھ کر مختلف سرکاری سروسز حاصل کر سکیں گے ۔ مریم کی دستک کے معاونین شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ضرورت کے مطابق جو سرکاری کوائف/کاغذات جن میں ڈومیسائل، لرنر لائسنس، پیدائش اموات کا سرٹیفکیٹ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی سمیت 40 سے زائد سہولت جو بھی درکار ہوں گی ان گھر پر پہنچانے کے پابند ہوں گے ۔ ایس این اے آفتاب احمد خان اس پروگرام کو مانیٹر کررہے ہیں معاونین میں اہلکاران عبدالقدیر فاروقی، عبدالرشید، حریر آصف و دیگر نے شہریوں کو آگاہی فراہم کی۔ مریم کی دستک ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرکے شہری اپنی سروس کا تعین کرسکتا ہے ۔ مریم کی دستک کے تحت شہری گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔ملاقات کے لیے 1202 پر کال کریں یا دستک سٹیزن ایپ کے ذریعے درخواست دیں۔سروس قریب ترین معاونین کو بھیجی جاتی ہے جو معاون اس کو ایکسیپٹ کرلے اس کو مہیا کردی جاتی ہے پھر وہ سٹیزن سے وقت کا تعین کرکے وہاں سے مطلوبہ کوائف لے کر محکمہ کو جمع کرادیتا ہے اور جلد سے جلد کم وقت میں ٹاسک مکمل کر کے مطلوبہ ڈاکومنٹس شہری کو پہنچا دیئے جاتے ہیں۔