نہروں،راجباہوں،آبی گزرگاہوں کی صفائی تیز،اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)حکومتی ہدایت پر سرگودھا سمیت چاروں ا ضلاع میں نہروں،راجباہوں اور دریاؤں کے پلوں سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ کا کام تیز کر دیا گیا۔۔
ان کے اطراف تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق جون ،جولائی اور اگست میں موسمی شدت اور غیر معمولی طور پر ممکنہ بارشوں اور سیلاب کی آمد کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے گئے ،دریاؤں کے پشتوں او ربند وغیرہ کا انہار اور ڈی ڈی ایم اے کی مشترکہ ٹیموں نے سروے مکمل کرتے ہوئے دریا کنارے املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پلان تیار کر لیا۔ مون سون سیزن کیلئے فوکل پرسن نامزد کرنے کے علاوہ زونل او رضلع سطح پر فلڈ کنٹرول روم قا ئم کئے جا رہے ہیں ،ریلیف او رریسکیو مشینری وآلات کی انسپکشن بھی مکمل کر لی گئی ہے چاروں اضلاع میں خطرناک عمارات کاسروے جاری ہے ۔ فرصی مشقیں بھی کر لی گئی ہیں جبکہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے درکار سامان کی تفصیلات پی ڈی ایم اے کو بھجوا دی گئی۔