بچوں اور اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ فعل :شازیہ بانو
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لمگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ خضدار میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔۔۔
جنگ سے شکست کے بعد مودی حکومت اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے ،دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جائے ، واقعہ نے بھارت کا مکار چہرہ عیاں کر دیا ہے ، کالعدم بے ایل اے کو بھار ت کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس کا مکمل خاتمہ اب وقت کی ضرورت ہے ،خضدار میں حملہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ۔ حکومت پاکستان اس حملہ کے منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔