اشرافیہ عیاشیوں پر ایمرجنسی نافذ کرلے تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے :عامر سلطان چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اشرافیہ مختلف اشیا کی درآمد پر پابندی لگانے کی بجائے اگر اپنی عیاشیوں پر ایمرجنسی نافذ کرلے تو پاکستان کو آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی طرف پاکستان کو جانا ہی نہ پڑے بدقسمتی سے۔۔۔
جس طرح ہمارے ملک میں اشرافیہ عیاشی کرتی ہے اگر یہ پیسہ بچا کر عوامی فلاحی منصوبوں پرخرچ کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو سری لنکا اور ایران میں مہنگائی کیخلاف جو کچھ ہورہا ہے۔ خدا نہ کرے کہ ہمارے ملک میں ایسا ہو ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی چودھری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ عیاشیاں کسی بھی ملک کی تباہی کا موجب ہوتی ہیں اسلام بھی فضول خرچی سے منع کرتا ہے پاکستان میں ایک بیس گریڈ کے آفیسر نے بھی کہیں جانا ہو تو اس کے پروٹوکول پر ہزاروں روپے خرچ کردیئے جاتے ہیں یہی ملکوں کی تباہی کا موجب بنتے ہیں۔