تحصیل عیسیٰ خیل میں کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے ضلعی محکمہ سپورٹس میانوالی کی طرف سے تحصیل عیسیٰ خیل میں کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ا س میں تحصیل بھر کی بہترین کرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا مذکورہ چمپئن شپ کافائنل میچ کمرمشانی کرکٹ کلب کمرمشانی اور کلورکوٹ کرکٹ کلب عیسیٰ خیل کے درمیان اقبال کرکٹ سٹیڈیم کمرمشانی میں کھیلا گیا یہ فائنل میچ کلور کوٹ کرکٹ کلب نے کمر مشانی کرکٹ کلب کو 19 رنز سے ہرا کر فائنل اپنے کلب کے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحصیل سپورٹس آفیسر عیسیٰ خیل محمد نعمان سعید اور ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد سمیع اللہ بھی موجود تھے ،جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو مہمان خصوصی تحصیل سپورٹس آفیسر نعمان سعید کی طرف سے ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا گیا۔