بھیرہ: شہر میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت جاری
بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی غفلت اور لاپرواہی سے شہر میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور بار بار آگاہ کرنے کے باوجود اتھارٹی سماج کے خلاف کوئی کار روائی کرنے سے قاصر ہے۔۔۔
محمد رفیق محمد حسن اختر علی محمد الیاس غلام شبیر اور منیر احمد نے کہا ہے کہ کیمیکل سے تیار کردہ دودھ سر عام فروخت کیا جا رہا ہے جس سے معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں وہاں عوام دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت بند کرائیں اور اس غیر قانونی دھندا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں۔