اے سی شاہ پور زوہیب شفیع کا اپنے تبادلے پر الوداعی تقریب سے خطاب

اے سی شاہ پور زوہیب شفیع کا اپنے  تبادلے پر الوداعی تقریب سے خطاب

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے۔۔۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع نے اپنے تبادلے کے بعد میونسپل کمیٹی میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کے بعد ہمیں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر مبشر کلیم گل ، ایس ڈی او علی مہران ، میڈم روما فہیم ، صدر انجمن تاجران غلام عباس نیئر ، مہر نذر محمد ، قاری عبدالسمیع فاروقی ، ملک آصف اعوان ، مسعود خالد سیال ، راجہ فرخ قیوم ، رانا مرتضیٰ ، حافظ سیف الرحمٰن ، رمضان سیفی ،نائب تحصیلدار ظفراقبال بلکا ، مہر عبدالجلیل، ملک اظہر ایڈووکیٹ، ملک مسعود اعوان ، اے سی آفس کے ریڈر رانا خالق ، حاجی اصغر دھول، سکندر عباس ، سجاد حسین ، انچارج لینڈ ریکارڈ ملک سرفراز اعوان ، اے ڈی ایل آر رضوان نسوآنہ ، صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر احمد اور دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں