تھل کینال پر زیر تعمیر جی پی او پل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلما ن احمد لو ن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمدشعیب رضاخان کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی رفتار کا جائز ہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے شہر میں فوڈ سٹریٹ اورواک سٹریٹ/ ماڈل بازار کے قیام کے سلسلہ میں مختلف سائیٹ کامعائنہ کیا۔اس موقع پر سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کے تما م ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی رفتار میں تیزی لا ئی جا ئے اور حکومتی ویژن کے مطابق میانوالی کے شہریوں کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کر نے کیلئے ان جدید ترقیاتی منصوبوں کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنیرنگ کو مین بازار میں ٹف ٹائل اور سیوریج جبکہ محکمہ ھائی وئے کے افسروں کو تھل کینال پر زیر تعمیر جی پی او پل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔