خضدار بس پر حملے میں شہید جوان کی نماز جنازہ ادا،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
کالاباغ (نمائندہ دنیا ) گزشتہ روز بلوچستان خضدار میں آرمی پبلک سکول بس پر حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔۔۔
نماز جنازہ میں آرمی جوانوں افسران سول سوسائٹی ، شہداء ویلفیئر ٹرسٹ انجمن تاجران اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی محمد اقبال کی وصیت کے مطابق ان کو کالاباغ میں مسجد گلزار مدینہ کے ساتھ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا محمد اقبال کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔