عید الاضحی :سستے بازاروں،کاروباری مراکز میں شاپنگ شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر جمعہ کے روز سستے بازاروں اور کاروباری مراکز پر خریداروں کا بے پناہ رش دکھائی دیا۔۔۔
اورلوگوں کی بڑی تعداد ان بازاروں میں سستی اشیاء کی خریداری کیلئے شام تک موجود رہی مگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی رہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ سستے بازاروں میں بھی اسٹالز مالکان عام بازاروں کی نسبت مہنگی اشیاء فروخت کر رہے ہیں،پھلوں گوشت اور دالوں کے علاوہ کپڑے جوتے وغیرہ کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہو چکی ہیں، مہنگائی نے عید کی خوشیاں بھی ماند کر کے رکھ دی ہیں،انہوں نے دوکانداروں پر ناجائز منافع خوری کا الزام عائد کیا جبکہ دوسری طرف دوکانداروں کا کہنا تھا کہ منافع خوری کوئی اور کرتا ہے ہم تو پانچ سے دس فیصد منافع رکھ کر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس سے ہمارے خر چے بھی پورے نہیں ہو رہے ۔