پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام شاندار شامِ موسیقی کا اہتمام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، سرگودھا ڈویژن کے زیراہتمام شاندار شامِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔اس خوبصورت محفل میں ندیم ریاض ملک، غلام عباس فراست، رانجھا خان، روزینہ پراچہ ،شازیہ پراچہ، نزاکت علی، مبارک علی اور مہروز علی آغا نے شرکت کی اور اپنے سْریلے نغمات سے حاضرین کو محظوظ کیا۔