7لاکھ 9ہزار 266بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

 7لاکھ 9ہزار 266بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شہزا د نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع سرگودھا کی سات تحصیلوں سرگودھا، سلانوالی، ساہیوال، شاہپور، کوٹ مومن، بھلوال اور بھیرہ میں۔۔۔

 مجموعی طور پر 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 3,036 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 2,066 موبائل، 612 فکسڈ، اور 358 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے 206 ایریا انچارجز، 89 یو سی ایم اوز اور 169 سپروائزرز کو تعینات کیا گیا ہے ، جو مہم کو مؤثر اور شفاف انداز میں مکمل کروائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں