ڈاکوئوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ ،کانسٹیبل زخمی ہو گیا

ڈاکوئوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ ،کانسٹیبل زخمی ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ میلہ پولیس کی حدود میں مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل فیصل بلال زخمی ہو گیا۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ دوران ناکہ بندی پولیس اور موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا ،جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پولیس کانسٹیبل فیصل بلال زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقہ بھر میں ناکہ بندی کروا کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زخمی کانسٹیبل کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے ،فرار ملزمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں