بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیمپ سے بدعنوان ریٹیلر گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد وسیم کی خصوصی ہدایات پر انسدادی اقدامات کے تحت اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال عابد شبیر لغاری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بے۔۔۔
نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سے ایک بدعنوان ریٹیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹیلر نے ایک بزرگ خاتون کے انگوٹھے لگوا کر ان کے نام پر آنے والی مالی امداد کی رقم خود نکال لی اور خاتون کو دھوکہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے فنگر پرنٹس نہیں لگ رہے ۔ ریٹیلر نے سادہ لوح خاتون کو یہ یقین دلا کر کیمپ سے رخصت کرنا چاہا، تاہم انتظامیہ کی مستعدی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واقعہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ انتظامیہ نے نہ صرف فوری کارروائی کرتے ہوئے ریٹیلر کو گرفتار کیا بلکہ تمام ثبوت بھی محفوظ کر لیے گئے ہیں، جن میں سی سی ٹی وی فو ٹیج، بائیومیٹرک ریکارڈ اور متاثرہ خاتون کا بیان شامل ہے ۔