پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 2روز قبل باضابطہ آغاز

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا 2روز قبل باضابطہ آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع سرگودہا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے جمعہ کے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

انسداد پولیو مہم 26 سے 30 مئی 2025 تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ضلع بھر کے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شہزاد، ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، والدین اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک مرض کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ افتتاح کا دو روز قبل انعقاد اسی لیے کیا گیا ہے تاکہ والدین کو بروقت آگاہی فراہم کی جا سکے اور وہ مہم میں بھرپور حصہ لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں