جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ر یلی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیق 91شمالی میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ،اس موقع پر ضلعی امیر انجینئر مولانا محمد سلیم نے شرکاء سے کطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح افواج پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ قیادت کی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ جنرل سید عاصم منیر کی زیرِ قیادت افواجِ پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں اور جس طرح دفاع کو یقینی بنایا ہے ، وہ نہ صرف ہمارے حال بلکہ ہمارے مستقبل کے ضامن ہیں۔ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، جو ہر آزمائش میں سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے ۔ اتحاد، یقین، اور قربانی کا جذبہ ہی ہماری اصل طاقت ہے ، اور ہم بحیثیتِ قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔اس موقع پر چودھری محمد موسی ،مولانا محمد اسماعیل،حافظ منیر احمد،ملک محمد مشتاق،چودھری محمد ا رشد،شفیق احمد سندھو،محمد یوسف رانا،محمد ناظم سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔