محکمہ تحفظ ما حو لیات میانوالی کے زیر اہتما م آگاہی واک اور سیمینار
میانوالی (نامہ نگار )محکمہ تحفظ ما حو لیات میانوالی کے زیر اہتما م حیاتیاتی تنوع (بائیو ڈائیو رسٹی) کے تحفظ کے عالمی دن کی مناسبت سے آ گاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر محمد سلیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سلطان انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات ر حمت اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز و آبی حیات اور ان محکموں کے عملہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رحمت اللہ خان اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ما حو لیات کا کہنا تھا کہ ایک محتاط اندازکے کے مطابق دنیا میں تقریبا ً80لاکھ مختلف جا نوروں اور پودوں کی اقسام ہیں لیکن انسا نوں کی بڑھتی ہو ئی سرگرمیاں جس میں جنگلات کی کٹائی، زرعی زمینوں پر تعمیراتی گھر، جا نوروں کا بڑھتا ہو ا شکار، فصلوں پر کھادوں اور سپرے کے استعمال اور شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کا ما حو لیاتی نظام خطرے میں ہے اور لاکھوں جا نور اور پودے معدومیت کے دہا نے پر پہنچ گئے ہیں۔ بائیو ڈائیورسٹی میں زوال سے انسانی خوراک کاخطرہ بڑھ گیا ہے ۔ حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کیلئے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی اشد ضرورت یہ جس میں جنگلی و آبی حیات کی حفاظت کیلئے نیشنل پارکس، جنگلی حیات کی قیام گاہیں، جنگلات کی کٹائی پر پا بندی، غیرقانو نی شکار پر پا بندی، سخت سزائیں اور عوام الناس میں با ئیو ڈائیورسٹی کی حفاظت کیلئے آگہی اور تعلیم اشد ضروری ہے ۔