کلورکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی حبس،پارہ 42ڈگری
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )کلورکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی حبس کا راج ہے ،پارہ42 ڈگری تک پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ چار روز سے شدید گرمی حبس کا راج ہے۔۔۔
درجہ حرارت بیالیس تک پہنچ گیا شدید گرمی حبس کیوجہ سے عوام گھروں تک محدود ہو گئے شدید گرمی کیوجہ سے بازار سڑکیں لاری اڈہ ویران نظر ائے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہا کئی لوگ اﷲ پاک سے باران رحمت کی دعائیں مانگتے نظر ائے ۔شدید گرمی حبس سے بچنے کے لیے کئی نوجوانوں نے تھل کینال اور دریائے سندھ نالوں کا رخ کیا اور گرمی کو پانیوں کیساتھ گزارا۔