عید الاضحیٰ پر سلانوالی سرکل میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

عید الاضحیٰ پر سلانوالی سرکل میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

سلانوالی(نمائندہ دنیا )عید الاضحیٰ پر پورے سرکل میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ،اہم شاہراہوں اور عید گاہوں کے اندر اور باہر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔۔۔

 پولیس اور سکیورٹی ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امسال عید الاضحیٰ کے موقع پر سابقہ روایات سے ہٹ کر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز اہم شاہراہوں اور عید گاہوں کے اندر باہر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ عید کے بقیہ دو دنوں میں بھی شہر سلانوالی سمیت سرکل بھر میں نظام گشت کو مؤثر بنایا جائے گا انہوں نے علماء کرام امام مساجد اور سیاسی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے اداروں سے تعاون کریں اور مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں اور اگر کوئی مشکوک لگے تو پولیس کو فوری مطلع کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں