مہنگائی کو مدنظر رکھ کر تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، رانا محمد بوٹا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل چیئر مین فیسکو ایمپلائز پیغام یونین رانا محمد بوٹا نے کہا ہے کہ حقوق کے ۔۔
حصول کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کرنے والے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی میٹنگ کر رہے ہیں، ایک ملک میں دو دستور ہیں، حکومت جتنا اپنی تنخواہوں اور الائونس میں اضافہ کیا ہے ، اس کا پانچواں حصہ ہی تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافہ کر دے ، تنخوا ہو ں میں اضافے کیلئے مہنگائی کے تناسب کو بھی مد نظر ر کھا جا ئے ، بصورت دیگر اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔