آل دھمرایا اتحاد گروپ میانوالی کے زیر اہتمام ساجھری میں عید ملن پارٹی

میانوالی (نامہ نگار )آل دھمرایا اتحاد گروپ پاکستان میانوالی کے زیر اہتمام ساجھری میں ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا ۔۔۔
جس میں برادری کے صدر ملک شیر محمد ، جنرل سیکرٹری محمد آصف حیات دھمرایا ، ملک اللہ یار دھمرایا سی ای او شاہین پبلک سکول و چک نمبر 2 ڈی بی ، گوہر عباس دھمرایا آفیسر پنجاب پولیس ، ملک مرید عباس دھمرایا ٹریڈرز ، اور دیگر فیملی کے معزز اراکین و نوجوانوں نے شرکت کی اس موقعہ پر ملک طارق محمود دھمرایا کو متفقہ طور پر برادری کا سرپرست اعلی \' میانوالی مقرر کیا گیا بعد ازاں یہ فیصلہ کیا گیا دھمرایا تنظیم صرف اپنے اراکین کی ویلفیئر کا کام کرے گی اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہو گا جسے تمام حاضرین نے سراہا جنرل سیکرٹری آصف حیات دھمرایا نے کہا کہ ہماری میانوالی کی تنظیم ملک گیر لیول پر اپنی مرکزی تنظیم سے بھی رابطہ رکھے گی اور ہر مسئلے پر انہیں بھی سپورٹ کرے گی