چینی مہنگی فروخت،قیمتوں میں ردوبدل کرنے والی شوگر ملز کیخلاف سخت ایکشن کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت نہ ہونے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔۔۔
اور فوری طور پر ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کرلی ہہے ، ذرائع کے مطابق یہ اقدام حساس ادارے کی طرف سے موصول رپورٹس کے تناظر میں اٹھایا اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چینی کی من مانی قیمت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،حالیہ ردوبدل کی وجوہات اور ذمہ دار شوگر ملوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 159روپے کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت برداشت نہیں کی جائیگی تاہم ملک بھر میں چینی حکومتی نرخوں کے بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے ،شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سرکاری نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔