ممبران نعت کونسل کے اعزاز میں عید ملن پارٹی ، اعزازی شیلڈ ز تقسیم

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سرپرست مرکزی نعت کونسل حاجی سید امیر علی شاہ ، صدر حاجی منیر احمد نازنے ممبران نعت کونسل کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
آج کا نوجوان دین اسلام کے پیغام کو سمجھتے اور اس پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی معاشرے کو ایک بہترین اسلامی معاشرے میں تبدیل کریں، مرکزی نعت کونسل کے ممبران کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت عظیم الشان محفل نور کا سماں کا انعقادممکن ہوا جس کو علاقہ بھر کے مذہبی و دینی حلقوں نے سراہا ، ممبران نعت کونسل مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نبی کریمؐ کی شان میں سجائی گئی محفل کو کامیاب بنایا،اس موقع پر حاجی امیر علی شاہ اور حاجی منیر ناز نے سید ضمیر الحسن شاہ ، نصرحیات گوندل ، حاجی عبدالخالق، قاری شہزاد علی گولڑوی، قاری آصف شہزاد معینی ، مہر محمد اشرف، محبوب بھٹی ، ابوبکر شہزاد، نوید عطاری ، ملک مدثرحیات ، ڈاکٹر خورشید الحسن ، محمد وحید کو اعزازی شیلڈ پیش کیں ۔