سیوریج نظام کی بہتری کیلئے9 ارب کی خصوصی سکیم منظور

 سیوریج نظام کی بہتری کیلئے9 ارب کی خصوصی سکیم منظور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سرگودہا میں واسا کے قیام کے لیے کام جاری ہے اور پنجاب حکومت نے شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کے لیے 9 ارب روپے کی خصوصی سکیم منظور کر لی ہے۔

 اس منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں بارشی پانی کے نکاس کے لیے جدید سٹوریج ٹینک تعمیر کیے جائیں گے جن پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ میں گلیوں کی تعمیر و بحالی اور نکاسی آب کے جدید حل شامل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے شہریوں کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی اور واسا کے قیام سے شہری سہولیات میں انقلابی بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں