ڈی پی او سرگودھا کی شہید عامر اعجاز کی برسی ورثا سے ملاقات

ڈی پی او سرگودھا کی شہید عامر اعجاز کی برسی ورثا سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے شہید عامر اعجاز کی برسی کے موقع پر ان کے گھر جا کر ورثاء سے ملاقات کی۔۔۔

 کانسٹیبل عامر اعجاز نے مورخہ 13 جون 2019کو جام شہادت نوش کیا تھاگزشتہ روز پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،ڈی پی او نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیااور شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکی تکریم ہم پر لازم ہے پولیس شہداء کے ورثاء کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں