خواتین کوہراساں کرنے اور ویڈیو بنا نے پر 2ملزم گرفتار
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)خواتین کوہراساں کرنے اور ویڈیو بنا نے پر 2ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
نواحی موضع بدررانجھا میں غلام شبیر اور شناور نے ہمسایہ خواتین کو ہراساں کیااور ناحق تشد د کانشانہ بنایا تھاجسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔