ینگ ٹریفک سٹاف کو ٹریننگ سیشن و آگاہی لیکچرزدیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے ینگ ٹریفک سٹاف کو ٹریننگ سیشن و آگاہی لیکچرزدیا۔۔۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ینگ ٹریفک سٹاف کو دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے متعلق بریف کرتے ہوئے بتلایا کہ ایک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی پورے محکمہ کا ترجمان ہوتا ہے اور اس کا شہریوں سے اچھا رویہ اور برتاؤ سے پولیس پر شہریوں کا اعتماد بڑھے گا۔آگاہی سیشن میں موجود اوورسیز پاکستانی شہری محمد ایوب نے خصوصی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی پولیس اور انکے رویے کو زیر بحث لایا۔