کھاد، بیج ،ڈیزل اور ٹیوب ویل پر بجلی سستی ملنے تک زراعت ترقی نہیں کرسکتی ، نصر اللہ خان

کھاد، بیج ،ڈیزل اور ٹیوب ویل  پر بجلی سستی ملنے تک زراعت ترقی  نہیں کرسکتی ، نصر اللہ خان

موچھ (نمائندہ دنیا)انجمن کاشتکاران ضلع میانوالی کے صدر محمد نصر اللہ خان قمر نیازی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی پیداواری اجناس بکتی نہیں بلکہ لوٹ لی جاتی ہیں۔۔۔

حکمران سپورٹ پرائس نہیں دیتے اور نہ ہی زرعی مداخل کھاد، بیج ،ڈیزل اور ٹیوب ویل پر بجلی کی ازاں نرخوں پر فراہمی ممکن بناتے ہیں،صحافیوں سے ایک تفصیلی ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اسی بے اعتنائی سے ملکی زراعت ترقی معکوس کا شکار ہے انہوں نے حالیہ بجٹ کو بھی زراعت پیشہ افراد کے لیے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکمران زرعی مداخل کاشکاروں کو ارزاں نرخوں پر فراہم نہ کریں گے زراعت ترقی نہیں کرسکتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں