غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی کی ہدایت اور۔۔۔

 ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ضیغم نواز و ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس میانوالی نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔آصف نثار ملک چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس ہمراہ محمد بلال فاروق انسٹرکٹر سول ڈیفنس میانوالی نے میانوالی شہر میں چیکنگ کے دوران 5 ایل پی جی ریفلنگ شاپس سے موٹرز کو قبضہ میں لے کر استغاثہ جات متعلقہ تھانہ جات میں بھجوا دئیے تاکہ FiRs کا اندراج ہو اور شہریوں کی جان و مال کو ناگہانی حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کے سخت احکامات ہیں کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں