محرم کے جلوس روٹس پر تعمیر اور مرمت کا کام شروع،تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے حکومت کی ہدایت پر محرم الحرام سے قبل محرم کے جلوس روٹس کی بہتری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔۔۔
ٹوٹ پھوٹ کا شکار گٹروں کی مرمت ڈی سلٹنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کاروائی شروع کر دی گئی ، جس کیلئے سی او کارپوریشن کی جانب سے سات خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں مکمل عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ۔