شہری نہروں میں نہانے سے گریز کریں ریسکیو سکواڈ کے شہر بھر میں اعلانات

شہری نہروں میں نہانے سے گریز کریں  ریسکیو سکواڈ کے شہر بھر میں اعلانات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ آفیسر سرگودھا مظہر شاہ کی ہدایت پر۔۔۔

 ریسکیو کے تشکیل کردہ خصوصی سکوارڈ نے شہر بھر کا دورہ کیا اس دوران سپیکر کے ذریعے اعلان کروایا گیا کہ نہری پانی میں اضافے اور بڑھتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت نہروں پر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے - اس لئے شہری نہروں میں نہانے سے گریز کریں اور اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں