حکومت نے تمام اضلاع کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا،ذوالفقار علی بھٹی

حکومت نے تمام اضلاع کو ترقی  دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز  کردیا،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع کی سطح پر حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔۔۔

 سابقہ ادوار میں سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے فنڈز لاہور پر خرچ ہوتے تھے مگر اب برابری کی سطح پر فنڈز کا اجراء کرکے حکومت نے تمام اضلاع کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے سرگودھا کیلئے بھی مختلف ترقیاتی سکیمیں شروع کی جارہی ہیں جس سے عوام کے دیگر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اس وقت حلقہ کا مسئلہ تعلیم’ صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کیلئے موجودہ حکومت نے ہماری درخواست پر حلقہ کیلئے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں