ہرنولی میں کم عمر بچے کا قتل معاشرتی زوال کی علامت ہے ،امجد علی خان
میانوالی (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امجد علی خان نے ہرنولی میں کم عمر بچے کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا اغواء اور قتل نہ صرف معاشرتی زوال کی علامت ہے بلکہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ بھی ہے اس افسوسناک واقعے نے ہر ذی شعور کو ہلا کر رکھ دیا ہے امجد علی خان نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری اور شفاف تحقیقات کریں ۔