برسات میں کھدائیاں ، گھروں کی بنیادیں کمزور ہو نے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود ضلعی حکومت کی طرف سے بغیر این او سی سڑکوں و لنک شاہرائوں اور ۔۔
گلیوں میں جابجا کھدائیاں برسات کی آمد کے ساتھ ہی ہائی رسک بن کررہ گئیں،بارش کا پانی زمین میں رسنے کا اندیشہ اور اس کی وجہ سے متعلقہ شاہرائوں و گلیوں پر واقع مکانات کی بنیادیں کمزور ہونے کے خوف نے لوگوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا کر رکھ دیا ہے ایک چھوٹا سا پائپ گزارنے کے لئے عام راہگزر کو ناقابل استعمال بنانا جہاں معمول ہے وہاںکام ختم ہونے کے بعد سڑک یا گلی کو درست طریقے سے مرمت کرنے کی بجائے صرف مٹی ڈال کربری الذمہ ہونے کی روش بدستور جار ی ہے بالخصوص مین شاہرائوں سے نکلنے والے لنک روڈز اور گلیوں میں ہونیوالی کھدائیاں شہریوں کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہیں،اور برسات کے موسم میں یہ کھدائیاں رسک بن کر رہ گئی ہیں شہر یو ں نے ضلعی انتظامیہ سے اس امر کا نو ٹس لیتے ہوئے ذمہ دار سرکاری و غیر سرکاری افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔