تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )گروٹ روڈ پر منگور بائی پاس کے قریب تیز رفتار وزنی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ، ہموکہ کا رہائشی 26سالہ موٹر سائیکل سوارمحمد فیض موقع پر جاں بحق ہو گیا۔۔

 ، ٹریکٹر ڈرائیور فرا ر ہوگیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے متوفی محمد فیض کی نعش کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کے معائنہ کے بعد حادثہ کے مرتکب ٹریکٹر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں