بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں میڈیا نے مثالی کردار ادا کیا،فروہ عامر

بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں  میڈیا نے مثالی کردار ادا کیا،فروہ عامر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور۔۔

عوام الناس میں محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع خوشاب کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے مثالی کردار ادا کیا اور انشاء اﷲ خوشاب کی ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے مابین باہمی تعاون کی فضا برقرار رہے گی ، ڈی سی آفس جوہر آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران محرم الحرام کے حساس ایام میں امن و امن کی مثالی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں