بوگس سرٹیفکیٹس بنانے پرمقدمات،ملازمت سے فارغ:بابر شہزاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرپٹ اور کام چور ملازمین کابلا امتیاز محاسبہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔۔
بوگس سرٹیفکیٹس بنانے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا، اس امر کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد رانجھا نے سائلین کی جانب سے کی گئی اپیلوں کے موقع فیصلے کرتے ہوئے کیا اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریٹرز یونین کونسلوں کو اپیلوں کے حوالے سے فوری عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے ،ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے افسران اور سیکرٹریز یونین کونسلز کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ دفاتر میں آنیوالے سائلین کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے کیسز کونہ الجھائیں ،سیکرٹریز کو ہمہ وقت دفاتر میں موجود رہنے کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی حاضری کی مانیٹرنگ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔