سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا

میانوالی ،کمرمشانی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ترجمان میانوالی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ٹک ٹاکر ارشمان نیازی گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 اس سلسلہ میں تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کی ہے ملزم سے اسلحہ آتشیں بھی برآمد، کیا گیا اور اس کے خاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایس ڈی پی او صدر شیخ کامران ظہور کی سربراہی میں تھانہ سٹی نے مخبر کی اطلاع پر سٹی ایریا میں ریڈ کرکے سوشل میڈیا ڈان محمد ارشمان خان سے 3 عدد پستول برآمد کئے ۔ جن کا وہ کوئی اجازت نامہ یا لائنس پیش نہیں کر سکا۔ دریافت پر ملزم نے بتلایا کہ وہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و آن لائن سمگلنگ کی ویڈیوز لگاتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں