منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں چرس 700 گرام،شراب 35 لٹر،آئس 70 گرام،09 غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔

جن کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے وسیم سے چرس 700 گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے سلیم سے شراب 20 لٹر،تھانہ اربن ایریا پولیس نے وقاص سے آئس 20 گرام،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے افضل سے آئس 50 گرام،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے امانت سے شراب 15 لٹر،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے وارث سے بندوق 12بور،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عامر سے رائفل 222 بور،ریاض سے بندوق 12بور، ثقلین سے پسٹل 30بور، شناور سے پسٹل 30بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے سلیمان سے پسٹل30بور، قیصر سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے ثقلین سے رائفل 8mm اور تھانہ بھیرہ پولیس نے رحم خان سے پسٹل30بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں