میانوالی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں
میانوالی (نامہ نگار) ٹریفک پولیس میانوالی کی ایک دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں۔۔
محفوظ پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کی نگرانی میں ٹریفک پولیس میانوالی نے چوبیس گھنٹوں میں اوور لوڈنگ، ٹرپل سواری، کم عمر ڈرائیونگ، تیز رفتاری، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرتے ہوئے 502چالان کر کے جرمانہ کیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میانوالی میں روڈ حادثات میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جارہی۔