آر پی او کی زیر صدارت کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور دیگر ٹریفک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈی پی اوز سمیت ایس پی ٹریفک، آر او پٹرولنگ،آر ٹی سیکرٹریز، ڈی ٹی اوز اورنمائندگان ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔اجلاس میں بھاری گاڑیوں کی ٹریفک قوانین خلاف ورزی روکنے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ کیے گئے اقدامات خصوصاً اوقات کار میں کی جانے والی پابندی سے ٹریفک حادثات میں ساٹھ فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ گاڑیوں میں غیر قانونی تبدیلی کرنے والی ورکشاپس کو بند کروادیا گیا ہے ۔ خوشاب اور اجنالہ روڈ پر موٹر سائیکل کے مہلک حادثات پر قابو پانے کیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ۔ اسی طرح ڈمپرز اور دیگر گاڑیوں کی فٹنس کے لیے VICS کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں ۔