ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو  1122 کی زیر صدارت ماہانہ  کارکردگی کا جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظہر شاہ کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا جس میں جولائی کے دوران ریسکیو سروس کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے بعد جاری رپورٹ کے مطابق جولائی میں ریسکیو 1122 سرگودہا نے 5885 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے اور 4924 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔رپورٹ کے مطابق 2838 متاثرین کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2883 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف حادثات میں 203 افراد جاں بحق ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں