پیدائش و اموات اندراج کیلئے آن لائن سسٹم فعال کرنیکا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودہا سمیت صوبہ بھر میں پیدائش و اموات کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے آن لائن سسٹم بہتر انداز سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے ذریعہ شہری گھر بیٹھے آسانی سیاپنا اندراج کرا سکیں گے اس اقدام کا مقصد لواحقین کی جانب سے پیدائش و اموات کے اندراج میں تاخیر سے بعد میں بننے والی پیچیدگی سے بچانا ہے اور دونمبر اور یونین کونسلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنا ہے تو قع ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر سے یہ ایپ فعال ہو جائیگی اس ایپ سے ڈائریکٹ انفارمیشن محکمہ نادر اکے پاس جائے گی جس سے نئے شناختی کارڈ کے بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔