ٹراما سنٹر اور جدید برن یونٹ کے قیام کا منصوبہ تنازعات کاشکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ٹراما سنٹر اور جدید برن یونٹ کے قیام کا منصوبہ مختلف امور تنازعات کا شکار ہونے سے۔۔۔
نئے مالی سال میں بھی شامل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،ذرائع کے مطابق منصوبہ پہلے ہی کئی سال سے تاخیر کا شکار ہے اور اس کا مجوزہ نقشہ متعدد مرتبہ مسترد ہوچکا ہے ،جس کی سب سے بڑی وجہ دستیاب جگہ کا محدود ہونا بتائی جاتی ہے ،متعلقہ محکموں کے مابین مناسب کوارڈی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے فیزبیلٹی رپورٹ فائنل نہیں ہو سکی ،یہی نہیں اداروں میں مختلف شعبوں کی واضح نشاندہی نہ ہونے اوردیگر امور کی ذمہ داری میں غفلت کے باعث ابتدائی معاملات غیر ضروری تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ منصوبہ اعلانات اور تجاویز پر غور کرنے کی حد تک محدود ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو یہ منصوبہ اس مالی سال میں بھی شروع نہیں ہو سکتا۔