نیلامی کے بعد ٹھیکیدار کے کارندوں نے جمعہ بازار کی وصولی شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے ٹھیکیدار کے کارندوں نے جمعہ بازار کی وصولی شروع کردی ہے بلدیہ سرگودھا نے جمعہ بازار لیاقت مارکیٹ ۔۔۔
استقلال آباد اور منگل بازار علی پارک کونیلام کر دیاہے جس پر گزشتہ روز سے ٹھیکیدارکے نے وصول شروع کر دی ہے یاد رہے کہ لیاقت مارکیٹ جمعہ بازار کا ٹھیکہ ایک کروڑ میں استقلال آباد جمعہ بازار کا ٹھیکہ 40لاکھ میں اور منگل بازار علی پارک کا ٹھیکہ 20لاکھ پانچ ہزار میں ہوا ہے ۔