ٹی بی ہسپتال میں مطلوبہ فنڈز کی دستیابی کیلئے سفارشات تیار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا ڈویژن کے واحد ٹی بی ہسپتال میں صوبائی حکومت کی طرف سے مطلوبہ فنڈز کی دستیابی کیلئے سفارشات مرتب کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال ہذا کو نظر انداز کرنے سے آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اخراجات کے علاوہ دیگر امور میں رفاعی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے حاصل کیا جاتا ہے ،گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال سرگودھا میں خوشاب ’میانوالی ’بھکر ’جھنگ ’ٹوبہ ٹیک سنگھ ’فیصل آباد ’منڈی بہاؤالدین ’حافظ آباد ’چنیوٹ ’کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ٹی بی کے علاج کے لئے مریضوں کی بڑی تعداد آتی ہے ،مگر مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہاں مریضوں اور ان کے ساتھ آنیوالے لواحقین کو مشکلات در پیش ہیں ۔