ڈومیسائل برانچ کی ناقص کارکردگی ،شہری پریشانی کا شکار
شاہ پور(نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہ پور میں ڈومیسائل برانچ کی ناقص کارکردگی کے باعث کالجز میں داخلہ لینے والے نوجوانوں ، ملازمت کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حکومت پنجاب نے ڈومیسائل کا نظام آسان بناتے ہوئے تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈومیسائل جاری کرنے کے اختیارات دیئے تھے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی سہولت ملی تھی مگر کچھ عرصہ سے ڈومیسائل برانچ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈومیسائل جاری کرنے میں تاخیر کا عمل جاری ہے ، اس وقت بھی اے سی آفس میں سینکڑوں ڈومیسائل التواء کا شکار ہے ، حکومت پنجاب کی تین مرلہ سکیم کیلئے ڈومیسائل کی شرط رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی زیادہ تعداد میں ڈومیسائل بنوانے ا رہے ہیں ، متعلقہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں امیدوار مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں ،شہریوں غلام محمد حاجی محمد طفیل محمد نواز عبدالرحمان تنویر احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈومیسائل کے اجراء میں تاخیر کے عمل کو ختم کیا جائے اور لوگوں کو بروقت ڈومیسائل جاری کئے ۔